اسلام آباد: ڈینگی کے روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں، سرویلنس رپورٹ جاری

image

وفاقی دارالحکومت میں ڈینگی کی صورتحال پر ضلعی انتظامیہ نے سرویلنس رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق انسداد ڈینگی ٹیموں نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر کے مختلف حصوں میں مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 230 مقامات پر انسپکشنز کیے۔

معائنے کے دوران 7 مقامات پر لاروا پازیٹو اور 9 مقامات پر نیگیٹو رپورٹ ہوئے جس پر فوری طور پر اسپرے اور صفائی کے اقدامات کیے گئے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز شہر کے رورل ایریا سے 3 نئے ڈینگی کیسز سامنے آئے، اربن ایریا میں کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈینگی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنانے کیلئے کارروائیاں بھی تیز کر دی گئی ہیں اور اسسٹنٹ کمشنرز اور مجسٹریٹس کی نگرانی میں کئی مقامات کو سیل کیا گیا جبکہ متعدد افراد کو ایس او پیز کی خلاف ورزی پر گرفتار بھی کیا گیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ اسلام آباد بھر میں ڈینگی ہاٹ اسپاٹس پر مسلسل اسپرے کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ انسداد ڈینگی مہم میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US