اسرائیل کا قطر پر فضائی حملہ، حماس کے سینئر رہنما شہید

image

اسرائیل نے قطر کے دارالحکومت دوحا پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ سمیت متعدد رہنما شہید ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق فضائی حملے کے وقت حماس کی اعلیٰ قیادت کا اجلاس جاری تھا جس میں امریکی صدر کی جانب سے پیش کی گئی جنگ بندی تجویز پر غور ہورہا تھا۔ اجلاس کے دوران دوحا کے علاقے کاتارا میں یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں حماس رہنما خالد مشعل، خلیل الحیہ اور ظہیر جبرین شہید ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے کے لیے کی گئی۔ اسرائیلی فوجی ترجمان کے مطابق فضائیہ اور خفیہ ادارے شن بیٹ نے مشترکہ طور پر یہ کارروائی کی۔

حملے کے بعد دوحا کی فضا میں قطری ایف 15 جنگی طیارے گشت کرتے رہے جبکہ شہر کے وسطی حصے سے دھویں کے بادل دکھائی دیے۔

قطر کی وزارتِ خارجہ نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اسرائیلی کارروائی قرار دیا اور کہا کہ یہ اقدام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ترجمان قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے اس غیر ذمہ دارانہ رویے اور خطے کے امن میں جاری خلل کو برداشت نہیں کیا جائے گا نہ ہی اپنی سلامتی اور خودمختاری کو نشانہ بنانے والے کسی اقدام کو قبول کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US