ملالہ یوسفزئی کا سوات میں یتیم بچوں کے لیے اسکول کھولنے کا فیصلہ

image

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنی جدوجہد اور ملالہ فنڈ کی مدد سے اسلام پور یونین کونسل سوات میں گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کے قیام کے لیے زمین خرید لی ہے۔

یہ قدم یتیموں اور بچیوں کی تعلیم کے لیے ایک بہت بڑا تحفہ ہے، پہلے سے لڑکیوں کی تعلیم سے محروم اسلام پور گاؤں میں گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کا فقدان تھا اور بہت سی بچیاں تعلیم سے محروم تھیں۔

ملالہ یوسفزئی کی والدہ تورپیکئی، والد ضیاءالدین یوسفزئی اور ملالہ فنڈ کی چیف ایگزیکٹو پاکستان نشاط ریاض نے خصوصی طور پر اسلام پور سوات کا دورہ کیا تاکہ علاقے کی تعلیم میں بہتری کا عملی جائزہ لے سکیں۔

اسلام پور جہاں سوات کاٹیج کی بڑی صنعت بھی واقع ہے جس میں ملک اور بیرون ممالک کے لیے گرم شال، ٹوپی اور دیگر مصنوعات تیار کی جاتی ہیں، ملالہ فنڈز سے گرلز ہائر سیکنڈری اسکول کے قیام کے لیے حاضر گل اور عمران خان نے انتہائی کم قیمت پر زمین فراہم کی ہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US