خیبر پختونخوا کے ضلع ایبٹ آباد کی کامسیٹس یونیورسٹی میں 40 ویں کانووکیشن کے موقع پر 1283 طلبہ و طالبات کو بی ایس اور ایم ایس کی ڈگریاں دے دی گئیں۔
ترجمان یونیورسٹی سردار نصیر نے بتایا کہ 40 ویں کانووکیشن کے دوران مجموعی طور پر 1283 طلبہ و طالبات کو بی ایس اور ایم ایس کی ڈگریاں دی گئیں۔ 32 طلبہ کو پی ایچ ڈی جبکہ 92 طلبہ و طالبات کو اعلیٰ کارکردگی پر میڈلز سے نوازا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ 83 بین الاقوامی طلبہ کو بھی ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر پروفیسر ساجد قمر کا کہنا تھا کہ تعلیم ہی معیشت اور ترقی کی بنیاد ہے، کامسیٹس یونیورسٹی دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر رہی ہے اور قومی ضروریات کے مطابق تحقیق و تعلیم کو فروغ دے رہی ہے۔