امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دوحہ پر حملے کا فیصلہ اُن کا نہیں بلکہ نتن یاہو کا تھا، جس پر وہ خوش نہیں ہیں۔ حماس نے دوحہ حملے میں چھ افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل حماس کی لیڈرشپ کو نشانہ بنانے میں ناکام رہا ہے۔ دوسری جانب قطری وزیر اعظم نے کہا ہے کہ اسرائیل ’ریاستی دہشت گردی‘ کا مرتکب ہوا ہے اور قطر اس کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
- قطر اسرئیلی کی جانب سے ’ریاستی دہشت گردی‘ کا شکار ہوا، جس پر جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں: قطری وزیر اعظم
- دوحہ میں حملے کا فیصلہ میرا نہیں بلکہ نیتن یاہو کا تھا، میں اس سے خوش نہیں ہوں: امریکی صدر
- حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ دوحہ حملے میں تنظیم کی لیڈرشپ محفوظ رہی، تاہم چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں
- قطر پر حملے کے لیے اسرائیلی طیاروں نےہماری فضائی حدود استعمال نہیں کیں: اُردن
- اسرائیل کا کہنا ہے دوحہ میں حماس کی لیڈرشپ کو نشانہ بنانے کا فیصلہ ’مکمل طور پر جائز‘ ہے
ٹرمپ دوحہ پر اسرائیلی حملے سے ’ناخوش‘: امیرِ قطر کا امریکی صدر سے ٹیلی فونک رابطہ، ’اسرائیلی حملہ مجرمانہ کارروائی تھی‘