اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ دوحہ میں اسرائیل حماس کے رہنماؤں کو قتل کرنے میں کامیاب رہا۔ تاہم امریکا میں اسرائیل کے سفیر نے عندیہ دیا ہے کہ اگر اس دفعہ نہیں تو پھر اگلی دفعہ حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ قطر نے اسرائیلی حملے کو ریاستی دہشت گردی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ قطر جوابی کارروائی کا پورا حق رکھا ہے۔
- اسرائیل کی فوج نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر حملے کیے ہیں
- امریکہ میں اسرائیلی سفیر کا ایک سوال کے جواب میں کہنا ہے کہ 'اگر ہم اس بار انھیں(حماس کو) نشانہ نہ بنا سکے تو اگلی دفعہ پھر انھیں ہدف بنا لیں گے۔'
- اسرئیل کو حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتے ہیں: قطری وزیر اعظم
- دوحہ میں حملے کا فیصلہ میرا نہیں بلکہ نیتن یاہو کا تھا، میں اس سے خوش نہیں ہوں: امریکی صدر
- حماس نے دعویٰ کیا ہے کہ دوحہ حملے میں تنظیم کی لیڈرشپ محفوظ رہی، تاہم چھ افراد ہلاک ہوئے ہیں
- اسرائیل کا کہنا ہے دوحہ میں حماس کی لیڈرشپ کو نشانہ بنانے کا فیصلہ ’مکمل طور پر جائز‘ ہے
اسرائیلی سفیر کا حماس کے رہنماؤں کو دوبارہ نشانہ بنانے کا عندیہ، قطر کا ’جارحیت کے خلاف سخت کارروائی‘ کا انتباہ