اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف مسئلہ فلسطین اجاگر کریں گے

image

وزیراعظم شہباز شریف آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچیں گے۔

نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران سعودی عرب اور فرانس کی سربراہی میں مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے اہم سربراہی کانفرنس آج ہوگی جس میں وزیراعظم پاکستان شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف 22 سے 26 ستمبر تک جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور اس دوران وہ مختلف عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ وزیراعظم اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

جنرل اسمبلی کی جنرل ڈیبیٹ 23 ستمبر سے شروع ہوگی اور توقع ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 26 ستمبر کو خطاب کریں گے۔ اپنے خطاب میں وہ فلسطین اور خصوصاً غزہ میں انسانی بحران کی سنگین صورتحال پر عالمی برادری کی توجہ دلائیں گے اور فلسطینی عوام کی تکالیف کے خاتمے کے لیے اقدامات کا مطالبہ بھی کریں گے۔

وزیراعظم اپنے خطاب میں علاقائی سلامتی، دہشت گردی، اسلاموفوبیا اور پائیدار ترقی جیسے اہم عالمی مسائل پر بھی پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US