کوئی ہم سے حال پوچھنے نہیں آیا، مجھے بس انصاف چاہیے، یہ الفاظ ہیں کے ایم سی کرسچن کالونی کی رہائشی مریم بی بی کے۔ جن کا کہنا ہے کہ ہفتے کی شب میرے بھائی کو علاقہ انتظامیہ کی جانب سے گٹر کی صفائی کےلیے کال آئی۔
جس کے بعد میرا بھائی اور دو بیٹے رات کو صفائی کے لیے نکلے۔ مریم کے مطابق اتوار کی صبح چھ بجے انھیں اپنے بھائی اور بیٹوں کے مرنے کی خبر آگئی تھی۔ اب ان کے گھر میں کوئی کمانے والا نہیں ہے۔ انھیں صرف انصاف چاہیے۔ اب تک انتظامیہ کی جانب سے ان سے کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے۔ واقعے کے عینی شاہد کے مطابق وہ اپنے سامنے اپنے بھائیوں کو گارڈن عثمان آباد کے گٹر میں دم گھٹ کر مرتے دیکھ کر انتظامیہ کی منت سماجت کرتا رہا کہ ان کو کسی طرح نکالو لیکن انتظامیہ نے اسے ہی اندر جانے کے لیے لعن طعن کرنا شروع کردیا۔ صبح چھ بجے واقعہ ہونے کے باوجود لاشیں تاخیر سے کیوں نکالی گئیں، یہ جاننے کے لیے ویڈیو دیکھیں۔