بلوچستان : لیویز ترمیمی ایکٹ 2025 کے تحت نئے نوٹیفکیشنز کا اجرا

image

حکومت بلوچستان نے لیویز کے انضمام سے متعلق تمام پرانے نوٹیفکیشنز جو لیویز ایکٹ 2010 کے تحت جاری کیے گئے تھے، واپس لے لیے ہیں۔

اب جبکہ صوبائی اسمبلی نے لیویز ترمیمی ایکٹ 2025 منظور کرلیا ہے، لیویز فورس سے متعلق تمام امور اس نئے قانون کے تحت چلائے جائیں گے۔ اس مقصد کے لیے نئے نوٹیفکیشنز جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ مکمل قانونی تقاضے پورے کیے جا سکیں اور صورتحال میں وضاحت پیدا ہو۔

محکمہ داخلہ بلوچستان اس امر کا اعادہ کرتا ہے کہ نیا قانونی ڈھانچہ ادارہ جاتی کارکردگی کو مزید بہتر بنائے گا، عوامی سہولیات کی فراہمی میں اضافہ کرے گا اور لیویز نظام کو مکمل طور پر تازہ ترین قانون سازی کے مطابق ہم آہنگ کرے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US