امریکی صدر نے مزید کہا کہ ’اقوامِ متحدہ نے ان میں سے کسی تنازعے میں کے حل کے لیے تو ’کوشش تک نہیں کی۔‘ فلقطین اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’حالیہ دنوں میں کئی طاقتور ممالک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا ہے۔ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کے مظالم کا ’یہ انعام ہو گا‘۔
- صدر ٹرمپ نے کہا کہ ’کئی طاقتور ممالک نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا ہے ایسا کرنا حماس کے لیے انعام ہو گا۔‘
- اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ 'اقوامِ متحدہ نے کسی تنازعے کے حل کے لیے تو کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی۔‘
- پاکستان کی سپریم کورٹ کا فوجی عدالتوں سے سزا یافتہ ملزمان کو اپیل کا حق دینے کا حکم، حکومت کو 45 دن میں قانون سازی کی ہدایت
- فرانس کے صدر ایمانویل میخواں نے تصدیق کی ہے کہ ان کی حکومت فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرے گی کیونکہ وہ اس کے لیے مزید انتظار نہیں کر سکتے ہیں۔
- فلسطینی صدر محمود عباس نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے ویڈیولنک کے ذریعے کیے گئے خطاب میں غزہ میں مستقل جنگ بندی اور اقوام متحدہ کے ذریعے انسانی امداد تک رسائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا
فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا حماس کے لیے ’انعام‘ ہو گا، اقوام متحدہ نے عالمی تنازعات حل کرنے کی کوشش ہی نہیں کی: ٹرمپ