پی ٹی آئی جلسہ: اسلام آباد میں سیکیورٹی سخت

image

پشاور میں پاکستان تحریکِ انصاف کے جلسے کے تناظر میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے حساس مقامات پر نفری میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ مارگلہ کٹی پہاڑی، سنگجانی اور مارگلہ روڈ کے قریب خصوصی سیکیورٹی تعینات کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے گشت کو مزید سخت کر دیا گیا ہے اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کے ذریعے چیکنگ کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیکیورٹی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس ہیلپ لائن پر فراہم کریں۔

پولیس ترجمان نے واضح کیا کہ عوام کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے اور شہر میں مکمل طور پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US