وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پشاورمیں ہونے والے پاکستان تحریک انصاف کے عوامی مظاہرے میں تقریر کے دورانکہا ہے کہ ’دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم کسی صورت میں آپریشن نہیں چاہتے بلکہ افغانستان کے ساتھ مذاکرات چاہتے ہیں تاکہ صوبے میں امن قائم کیا جا سکے۔‘
- وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یمن میں حوثی باغیوں کی جانب سے ایل پی جی ٹینکر کے 27 رکنی عملے کو رہا کر دیا ہے۔
- باجوڑ کے علاقے ماموند لغڑی میں کھیتوں میں ہونے والے ایک دھماکے میں چار نوجوان ہلاک اور تین زخمی ہو گئے ہیں
- آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے آپریشن میں17شدت پسند ہلاک کر دیے گئے ہیں
- وزیر دفاع خواجہ آصف نے امریکی صحافی مہدی حسن کے ساتھ انٹرویو میں کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ہونے والا تاریخی دفاعی معاہدہ قطر پر اسرائیلی حملے کا رد عمل نہیں بلکہ اس پر کافی عرصے سے دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت جاری تھی۔
خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے خلاف کسی آپریشن کی اجازت نہیں دیں گے: علی امین گنڈاپور