اسلام آباد: صدرِ مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ ایوانِ زیریں کا اجلاس 29 ستمبر 2025 بروز پیر سہ پہر پانچ بجے پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔
صدرِ مملکت نے یہ اجلاس آئین کے آرٹیکل 54 کی شق (1) کے تحت تفویض کردہ اختیارات استعمال کرتے ہوئے طلب کیا ہے۔ یہ اجلاس موجودہ قومی اسمبلی کا 20واں اجلاس ہوگا۔
سیاسی و پارلیمانی ماہرین کے مطابق آئندہ اجلاس میں اہم قومی اور قانون سازی امور پر غور متوقع ہے، جبکہ حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے مختلف عوامی مسائل پر بحث کیے جانے کا امکان ہے۔