چین کی جانب سے متاثرین سیلاب کے لیے امدادی سامان پاکستان پہنچ گیا

image

چین کی جانب سے متاثرین سیلاب کی امداد کے لیے سامان دو خصوصی پروازوں کے ذریعے پاکستان پہنچا دیا گیا۔

امدادی پروازیں نور خان ایئر بیس پر اتریں جن میں 300 خیمے اور 9 ہزار کمبل شامل تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام اور چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے امدادی سامان وصول کیا۔ پاکستان میں تعینات چینی سفیر بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

وفاقی وزیر امیر مقام نے اس موقع پر کہا کہ چین کی بروقت امداد پاک چین لازوال دوستی کی عکاس ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق حکومتی ادارے اور این ڈی ایم اے سیلاب متاثرین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے دن رات سرگرم عمل ہیں۔ امیر مقام نے کہا کہ چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور کبھی بھی پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US