خیبر پختونخوا کابینہ میں اختلافات کھل کر سامنے آگئے، 2 صوبائی وزراء مستعفی

image

خیبر پختونخوا کابینہ کے دو وزراء نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ مستعفی ہونے والوں میں صوبائی وزیر تعلیم فیصل خان ترکئی اور صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق دونوں وزراء کے استعفے کی وجہ گزشتہ روز پشاور میں ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں سامنے آئی، جہاں انہیں اسٹیج پر تقریر کا موقع نہ مل سکا۔ بتایا گیا ہے کہ عاطف خان گروپ کے رہنماؤں کو بھی خطاب کا موقع نہ دینے پر کئی رہنما احتجاجاً جلسہ گاہ سے چلے گئے تھے بعد ازاں انہیں منا کر واپس لایا گیا مگر پھر بھی تقریر نہ کرنے دی گئی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق صوبائی کابینہ میں اختلافات پہلے سے موجود تھے تاہم دو وزراء کے استعفیٰ کے بعد یہ اختلافات کھل کر سامنے آگئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US