علی امین گنڈاپور کا انکشاف: پارٹی کے اندرونی اختلافات کی اصل وجہ کون؟

image

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے تحریک انصاف کے اندرونی اختلافات کا انکشاف کرتے ہوئے علیمہ خان پر سنگین الزامات عائد کر دیے۔

عمران خان سے ملاقات کے بعد جاری اپنے ویڈیو پیغام میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وی لاگرز پارٹی میں اختلافات کو ہوا دے رہے ہیں مگر علیمہ خان انہیں روکنے کے بجائے ان کا ساتھ دے رہی ہیں۔ ان کے مطابق اس طرح کی سرگرمیوں سے پارٹی میں مایوسی پھیلائی جا رہی ہے اور یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کوئی مؤثر اقدامات نہیں ہو رہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو بتایا کہ حفیظ اللہ نیازی اپنے آرٹیکلز میں علیمہ خان کے نام کے ساتھ ’’وزیراعظم‘‘ اور ’’چیئرپرسن‘‘ کے القابات استعمال کر رہے ہیں جبکہ مہم چلائی جا رہی ہے کہ علیمہ خان کو پارٹی چیئرپرسن بنایا جائے۔

علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اندر گروپ بندیاں ہو رہی ہیں اور بعض عناصر ذاتی مفادات کے لیے سازشوں میں مصروف ہیں جس سے پارٹی کے اتحاد اور مضبوطی کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US