گریٹا تھنبرگ ایک سویڈش ماحولیات اور سیاسی کارکن ہیں جو 3 جنوری 2003 کو اسٹاک ہوم میں پیدا ہوئیں۔ گریٹا کو موسمیاتی تبدیلی کے خلاف فوری کارروائی کرنے کے لیے عالمی رہنماؤں کو چیلنج کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ گریٹا کو ایسپرجر سنڈروم کی تشخیص ہوئی لیکن اس کے باوجود 15 سال کی عمر میں، گریٹا نے سویڈن کی پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کرنے کے لیے اسکول چھوڑنا شروع کردیا اور موسمیاتی تبدیلی پر سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ان کی ہمت کی وجہ سے انھیں تیزی سے بین الاقوامی توجہ حاصل ہوئی اور وہ ایک عالمی آئیکن بن گئیں، اس کے عزم اور براہ راست مواصلاتی انداز نے اسے موسمیاتی تحریک میں ایک نمایاں آواز بنا دیا ہے۔
گریٹا ناصرف فلسطین کے بارے میں بھی آواز اٹھاتی رہی ہیں بلکہ مظاہروں کی حمایت بھی کرتی رہی ہیں۔ فلسطین کے لیے حالیہ سرگرمیوں میں انھوں نے غزہ جانے والے امدادی فلوٹیلا میں حصہ لیا جسے اسرائیلی فوج نے روک لیا۔ جس کے بعد انھیں اور دیگر کارکنوں کو اسرائیلی بندرگاہ پر منتقل کردیا گیا۔
گریٹا تھنبرگ کے نام متعدد اعزازات رہے ہیں، موسمیاتی تبدیلی ہو یا مسئلہ فلسطین پر ان کی آواز ، بلاشبہ گریٹا کے عزم متزلزل کی کہانی سناتے ہیں۔