مذاکرات کامیاب: آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں مظاہرے دھرنے ختم کرنے کا اعلان

image

اسلام آباد/ مظفرآباد : مطالبات کے حق میں 2 ہفتوں سے جاری مظاہرے اور دھرنے کامیاب مذاکرات کے بعد ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات کئی گھنٹے جاری رہے جن میں اہم وفاقی اور کشمیری رہنماؤں نے شرکت کی۔ حکومتی وفد میں وفاقی وزیر انجینئر مقام، وزیرِ اعظم کے مشیر طارق فضل چوہدری، سابق وزیرِ اعظم اور پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر سیاسی شخصیات شامل تھیں۔

مذاکرات کے دوران مظاہرین کے مطالبات اور خدشات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ حکومتی نمائندوں نے یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کو فوری اور مؤثر انداز میں حل کیا جائے گا۔ اسی یقین دہانی کے بعد مظاہرین نے امن و امان کے وسیع تر مفاد میں احتجاجی سلسلہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات حکومت اور عوامی نمائندوں کے درمیان اعتماد سازی کے عمل میں ایک مثبت پیش رفت ہیں، جس سے خطے میں پُرامن ماحول قائم رکھنے میں مدد ملے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US