محکمہ آبنوشی میں 74 کروڑ روپے سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

image

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی تازہ رپورٹ میں محکمہ آبنوشی خیبرپختونخوا کے مختلف منصوبوں میں 74 کروڑ روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پشاور کے مختلف علاقوں میں صارفین کے ذمے واجب الادا 40 کروڑ روپے تاحال وصول نہیں کیے جا سکے جبکہ مانسہرہ میں دو سالوں کے دوران 5 کروڑ 79 لاکھ روپے کی وصولی نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نوشہرہ میں 70 لاکھ روپے لاگت کی تعمیرات کو غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح بٹگرام میں ٹھیکیدار سے ٹیکس وصول نہ کرنے پر خزانے کو 11 لاکھ 80 ہزار روپے کا نقصان پہنچا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کرک کے دو ڈویژنز میں تعمیراتی کام کے دوران ٹیکس کی عدم وصولی سے 27 لاکھ روپے کا خسارہ ہوا جب کہ کرک کی تین تحصیلوں میں سالوں گزرنے کے باوجود ایک کروڑ 43 لاکھ روپے کے بل تاحال وصول نہیں کیے جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US