پاکستان کی تاریخ کا ’سب سے عظیم‘ کرکٹر کون ہے؟

پاکستان کی کرکٹ تاریخ کا سب سے عظیم کھلاڑی کون ہے؟ یہ وہ بحث ہے جو پاکستان کے کرکٹ حلقوں میں عرصہ دراز سے جاری رہیہے اور اب ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بات ہو رہی ہے۔
getty
Getty Images

پاکستان کی کرکٹ تاریخ کا سب سے عظیم کھلاڑی کون ہے؟ یہ وہ بحث ہے جو پاکستان کے کرکٹ حلقوں میں عرصہ دراز سے جاری رہیہے اور اب ایک بار پھر سوشل میڈیا پر اس معاملے پر بات ہو رہی ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرمنے اس معاملےپر اپنے خیالات کا اظہار کر کے اس بحث کو ہمیشہ کے لیے ختم کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

وسیم اکرم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘پر لکھا کہ ’پاکستان کے سب سے بہترین کرکٹر واحد عمران خان ہیں اور براہ کرم اس بحث کو اب ختم کر دیں۔‘

وسیم اکرم کی اسپوسٹ پر عمران خان کے فینز تو خوش دکھائی دیتے ہیں، تاہم بعض صارفین کا کہنا ہے کہ اعداد و شمار کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ تعین کیا جانا چاہیے کہ سب سے بہترین کھلاڑی کون تھا۔

وسیم اکرم کی اس پوسٹ کی حمایت کرنے والوں کا کہنا ہے کہ عمران خان نہ صرف بہترین کپتان بلکہ پاکستان کی کرکٹ تاریخ میں سب سے اچھے آل راؤنڈر تھے۔ دوسری جانب بعض صارفین کا کہنا ہے کہ وسیم اکرم خود ایک شاندار کرکٹر تھے جبکہ بعض صارفین کے نزدیک جاوید میانداد اور یونس خان نے بھی پاکستان کے لیے بہت سے کارنامے سرانجام دیے ہیں۔

عمران خان کے کرکٹ کریئر پر نظر

سنہ 1971 میں ڈیبیو کرنے والے آلراؤنڈر عمران خان نے پاکستان کے لیے 88ٹیسٹمیچز میں 362 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ 37.69 کی اوسط سے اُنھوں نے تین ہزار 807رنز بنا رکھے ہیں۔

ون ڈےکی بات کی جائے تو سابق کپتان نے 175 میچز میں 182 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔ بطور بلے باز عمران خان نے 175 ون ڈے میچز کی 151 اننگز میں ایک سینچری اور 19 نصف سینچریوں کی مدد سے 3709 رنز بنائے ہیں۔

تصویر
Getty Images
عمران خان کا شمار دنیا کے بہترین آل راؤنڈرز میں ہوتا ہے

عمران خان سنہ 1992 کے ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان بھی تھے۔ کرکٹ ماہرین اُنھیں یہ کریڈٹ بھی دیتے ہیں کہ اُنھوں نے ایک کمزور ٹیم کو اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے وکٹری سٹینڈ پر لا کھڑا کیا۔

لیکن عمران خان کے ناقدین تجزیہ کار کہتے ہیں کہ ورلڈ کپ جتوانے میں سابق کپتان جاوید میانداد اور وسیم اکرم نے سب سے اہم کردار ادا کیا تھا۔

دوسری جانب وسیم اکرم اور جاوید میانداد کے کریئر پر نظر ڈالیں تو سابق مڈل آرڈر بلے باز جاوید میانداد 124 ٹیسٹ میچز میں 23 سینچریوں اور 43 نصف سینچریوں کے ساتھ آٹھ ہزار 832 رنز بنا چکے ہیں۔

جاوید میاندادکےون ڈے کریئر کی بات کریں تو وہ 233 ایک روزہ میچز میں آٹھ سینچریوں کی مدد سے سات ہزار 381 رنز بنا چکے ہیں۔

سابق کپتان وسیم اکرم 104 ٹیسٹ میچز میں 414 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں جبکہ 356 ون ڈے میچز میں اُن کی وکٹوں کی تعداد 502 ہے۔ وسیم اکرم ٹیسٹ میچز میں دو ہزار 898 رنز جبکہ ون ڈے میچز میں 3714 رنز بنا چکے ہیں۔

’عمران خان کا کوئی مقابلہ نہیں ہے‘

حماد خٹک نامی صارف کہتے ہیں کہ کرکٹ کی تاریخ میں وسیم اکرم سے بہترین فاسٹ بولر نہیں آیا۔ لیکن اگر بات کی جائے قیادت کی تو عمران خان کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔ وہ بلاشبہ پاکستان کی کرکٹ تاریخ کے سب سے بہترین کرکٹر تھے۔

عبدالرحمان نامی صارف لکھتے ہیں کہ وسیم اکرم مروت میں اپنا نام نہیں لکھ رہے۔ وہ عظیم کرکٹر ہیں اور وہ اس حقیقت کو جانتے ہیں۔

مرتضی زیدی نامی صارف لکھتے ہیں کہ یہ ایک صحت مندانہ بحث ہے اور میرا خیال ہے کہ جاوید میانداد پاکستان کے سب سے بہترین کرکٹر تھے۔

تبریز نامی صارفلکھتے ہیں کہ جو لوگوسیم اکرم کی اس بات سے اختلاف کر رہے ہیں، وہ عمران خان سے بغض رکھتے ہیں۔ وسیم اکرم نے اس بحث کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا ہے۔

شہزاد غیاث لکھتے ہیں کہ اگر کرکٹ صلاحیتوں کی بات کی جائے تو وسیم اکرم سب سے بڑے کھلاڑی تھے۔ لیکن اگر بڑے سٹار کی بات کی جائے تو شاہد آفریدی پاکستان میں بڑے سٹار تھے۔

تصویر
Getty Images
فائل فوٹو

بابر اعظم اور انضمام کا بھی تذکرہ

ایک جانب جہاں عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم اور یونس خان کا نام لیے جا رہا ہے تو وہیں بعض صارفین انضمام الحق اور بابر اعظم کو بھی پاکستان کے بہترین کھلاڑیوں میں شامل کر رہے ہیں۔

رضا علی قادری کہتے ہیں کہ اگر آل فارمیٹ کی بات کی جائے تو بابر اعظم سب سے آگے ہیں جبکہ ون ڈے کرکٹ میں انضمام الحق کا کوئی ثانی نہیں تھا۔

راگا نامی صارف وسیم اکرم کی تائید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ اگر دنیا کے بہترین فاسٹ بولر عمران خان کو پاکستان کا بہترین کرکٹر قرار دے رہے ہیں تو اسے تسلیم کرنے میں کسی کو شک نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ عمران خان تقریباً دو برس سے جیل میں ہیں اور پانچ اکتوبر کو وہ 73 برس کے ہو گئے ہیں۔

عمران خان نے سنہ 1992 کے ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی جبکہ 1996 میں اُنھوں نے اپنی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف کی بنیاد رکھی تھی۔


News Source

مزید خبریں

BBC

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US