معیشت میں استحکام، قومی قرض میں نمایاں کمی ریکارڈ

image

پاکستان کی معیشت میں استحکام کے اشارے نمایاں ہونے لگے۔ وزارتِ خزانہ کے مطابق اگست 2025 تک مرکزی حکومت کے مجموعی قرض میں 765 ارب روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جو مالی نظم و ضبط کی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق قرض میں یہ کمی حکومت کی کفایت شعاری، مالیاتی اصلاحات اور محتاط قرض لینے کی حکمتِ عملی کے باعث ممکن ہوئی۔ اخراجات پر قابو اور قرضوں کے مؤثر انتظام نے مجموعی قرض کے بوجھ کو کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

وزارتِ خزانہ کے ترجمان نے کہا کہ قرض میں کمی سے پاکستان کی معیشت میں استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا رجحان ظاہر ہوتا ہے۔ ترجمان کے مطابق حکومت مالی نظم و ضبط پر مزید سختی سے عمل درآمد جاری رکھے گی تاکہ پائیدار اقتصادی بنیادیں استوار کی جا سکیں۔

اقتصادی ماہرین نے اس پیش رفت کو حوصلہ افزا قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہی رفتار برقرار رہی تو پاکستان نہ صرف قرض کے دباؤ میں کمی لانے میں کامیاب ہوگا بلکہ سرمایہ کاری اور ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US