کاروباری ہفتے کے آغاز پر ہی سونے کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 5 ہزار 400 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 15 ہزار 278 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے، جو 4 ہزار 629 روپے بڑھنے کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 33 روپے ہوگئی ہے۔
عالمی منڈی میں بھی سونے کے نرخ اوپر چلے گئے ہیں، جہاں 54 ڈالر کے اضافے کے بعد فی اونس سونا 3 ہزار 940 ڈالر پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔