گھوٹکی میں غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف ضلعی انتظامیہ متحرک

image

ڈپٹی کمشنر گھوٹکی نے غیر لائسنس یافتہ پیٹرولیم سہولیات کے خلاف کارروائی کا حکم جاری کردیا۔

منظور احمد کنرانی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون اور تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو کارروائی کا اختیار دے دیا۔ غیر قانونی پیٹرول پمپس اور ذخیرہ گاہوں کو سیل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے۔

حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ لائسنس منسوخ یا ختم ہونے والی پیٹرولیم سہولیات کے خلاف ضبطی اور سیل کی کارروائی ہوگی۔ اسمگل شدہ پیٹرولیم مصنوعات کے ٹرانسپورٹ ذرائع بھی ضبط کیے جائیں گے۔ ضبط شدہ سامان اور پیٹرولیم مصنوعات کسٹمز حکام کے حوالے کی جائیں گی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پیٹرولیم ایکٹ 2025 کے تحت سخت اقدامات کا آغاز کرتے ہوئے پولیس کو پیٹرولیم اسمگلنگ کے خلاف کارروائی میں مکمل تعاون کی ہدایت کی گئی ہے۔

ضلع گھوٹکی میں تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف فوری طور پر بھرپور کریک ڈاؤن شروع کیا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US