آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر یہ کارروائی ضلع اورکزئی کے علاقے جمال مایہ میں کی گئی۔ وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ’شدت پسندوں کو پاکستان میں کسی بھی جگہ چھپنے نہیں دیں گے۔‘
- سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی کے دوران اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
- پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مذہبی اور سیاسی جماعت تحریکِ لبیک پاکستان کے مارچ کے پیشِ نظر شہر کے داخلی اور خارجی راستے اور موبائل انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی ہے۔
- راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں 11 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ کر دی ہے
- وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے تحریکِ لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے متوقع احتجاجی مارچ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'اس طرح کی انتہاپسندانہ منفی سیاست کی پاکستان میں اجازت نہیں ہے، احتجاج تو دور کی بات ہے۔'
- پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ حکومت اور فوج کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے اور شدت پسندوں کو پناہ گاہیں فراہم کرنے والوں کو اب نتائج بھگتنا پڑیں گے۔
- افغان طالبان کے ایک ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے تصدیق کی ہے کہ کابل شہر میں دھماکے کی آواز سنی گئی ہے۔ ان کے مطابق اس حوالے سے ابھی تحقیقات جاری ہیں تاہم ابھی تک کسی نقصان کے بارے میں اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
اورکزئی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 30 شدت پسند ہلاک: آئی ایس پی آر