“میں خود ان کی ناانصافی کا شکار ہوا ہوں۔ ہمیں حنا امان کی وجہ سے نوکری سے نکالا گیا۔ اب بیگ بینگ پروڈکشن میں فیصلے وہی کرتی ہیں۔ صرف یہی نہیں، ان کے کئی مشہور ڈائریکٹرز سے بھی اختلافات رہے ہیں، اور بہت سے بڑے ڈرامہ میکرز نے اسی وجہ سے بیگ بینگ چھوڑ دیا۔ وہاں ان کے ساتھ ایک ملکہ جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ مجھے اس لیے نکالا گیا کہ ان لوگوں کو لگا میں ثناء بھابھی کے لیے جاسوسی کر رہا ہوں، حالانکہ ایسا کچھ نہیں تھا۔ فہد مصطفیٰ ایک سمجھدار آدمی ہیں، مگر کردار پہچاننے میں کمزور ہیں، وہ بہت جلد جھوٹے لوگوں پر یقین کر لیتے ہیں۔ ہم سب جانتے ہیں کہ فہد اور حنا کی دوستی 2017 سے چل رہی ہے، اور آخرکار انہوں نے مجھے حنا امان کے کہنے پر نکالا۔”
یہ بیان دیا ہے بیگ بینگ پروڈکشن کے سابق فوٹوگرافر عمر سعید نے، جنہوں نے حال ہی میں فہد مصطفیٰ کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات کیے۔
پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول ترین چہرے، اداکار اور میزبان فہد مصطفیٰ، جو اپنے ڈرامے "کبھی میں کبھی تم" میں ہانیا عامر کے ساتھ شاندار پرفارمنس کے بعد دوبارہ سرخیوں میں آئے، اب ایک نئے تنازع کا شکار ہیں۔
عمر سعید کے مطابق، فہد مصطفیٰ کی مبینہ دوسری اہلیہ حنا امان دراصل بیگ بینگ پروڈکشن کی “اصلی باس” ہیں، اور وہی وہاں کے اہم فیصلے کرتی ہیں۔ ان کا دعویٰ ہے کہ حنا امان نے کئی سینئر ڈائریکٹرز اور مشہور پروڈیوسرز سے جھگڑے کیے، جس کے بعد متعدد بڑے ناموں نے بیگ بینگ کو خیرباد کہہ دیا۔
عمر نے الزام لگایا کہ انہیں اس لیے نکالا گیا کیونکہ انتظامیہ کو لگا وہ فہد کی اہلیہ ثناء بھابھی کے لیے جاسوسی کر رہے ہیں۔ عمر کا کہنا ہے کہ فہد اور حنا کے درمیان تعلقات 2017 سے جاری ہیں اور وقت کے ساتھ یہ تعلق “دوستی سے آگے بڑھ چکا” ہے۔