سعودی کاروباری وفد کی وزیرِ خزانہ سے ملاقات، سرمایہ کاری کے نئے امکانات پر گفتگو

image

وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کراچی میں دورہ کرنے والے سعودی کاروباری وفد سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ اقتصادی تعاون اور سرمایہ کاری کے امکانات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

سعودی وفد نے اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دفاتر کا دورہ کیا جہاں مقامی صنعتکاروں اور پاکستان بزنس کونسل کے نمائندوں سے بھی ملاقاتیں کی گئیں۔

وفاقی وزیرِ خزانہ نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب سرمایہ کاری، توانائی، اور صنعتی شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دے سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جاری اقتصادی اصلاحات اور کاروبار دوست پالیسیوں کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری میں واضح اضافہ ہو رہا ہے۔

محمد اورنگزیب نے سعودی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں دستیاب توانائی، زراعت، معدنیات اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں میں شمولیت کی دعوت دی۔

سعودی کاروباری وفد نے پاکستانی حکومت کی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اصلاحاتی اقدامات اور پالیسیوں کو سراہا اور مستقبل میں مشترکہ منصوبوں میں تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقات کے دوران فریقین نے پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے نئے فریم ورک، کاروباری سہولتوں اور ٹیکس اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US