صدر مملکت کی بالوجا قبا میں والدین کی قبروں پر حاضری، محبوب مگسی کے انتقال پر بھی تعزیت

image

نواب شاہ: صدر مملکت آصف علی زرداری کی بالوجاقبا قبرستان آمد، والدین کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

صدر آصف علی زرداری نے گزشتہ روز آبائی قبرستان بالوجاقبا میں والدین کی قبروں پر حاضری دی اور قبروں پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مرحومین کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

صدرِ مملکت کے ہمراہ وزیرِ داخلہ سندھ ضیاء الحسن لانجار اور وزیرِ جیل خانہ جات علی حسن زرداری، صوبائی وزیر بلوچستان میر علی حسن بروہی بھی موجود تھے۔

صدر مملکت کی رئیس محبوب علی کے انتقال پر بھی اہلخانہ سے تعزیت

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گاؤں اللّہ بخش مگسی کا بھی دورہ کیا جہاں وہ رئیس محبوب علی مگسی کے انتقال پر اہلِ خانہ سے تعزیت کے لیے پہنچے۔

صدرِ مملکت نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا اور فاتحہ خوانی کی، صدرِ مملکت نے مرحوم کے صاحبزادے آفتاب مگسی اور دیگر اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

بعدازاں صدر مملکت آصف علی زرداری خصوصی طیارے کے ذریعے نواب شاہ سے اسلام آباد روانہ ہوگئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US