بنوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد ہلاک

image

محکمہ انسدادِ دہشت گردی نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں خالد نامی دہشت گرد بھی شامل ہے جو 2023 میں پولیس اور سی ٹی ڈی اہلکاروں پر متعدد حملوں کے علاوہ 4 پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا۔

کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے 2 کلاشنکوف، 6 میگزین اور 2 دستی بم برآمد کیے گئے جبکہ ان کے چند ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ فرار دہشت گردوں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US