وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط میں کیا لکھ دیا؟

image

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھ دیا۔

سہیل آفریدی نے خط میں لکھا کہ، میں صوبے کا منتخب وزیراعلیٰ اور ساڑھے 4 کروڑ عوام کا نمائندہ ہوں، میرا آئینی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ اپنی جماعت کے پیٹرن اِن چیف عمران خان سے ہدایات لوں جو اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

خط کے متن کے مطابق انہوں نے لکھا ہے کہ، میں نے وفاقی وزارت داخلہ اور ہوم منسٹری پنجاب کو پہلے ہی لکھا ہے، متعدد کوششوں کی باوجود ملاقات نہیں کرائی گئی، لہٰذا سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل سمیت حکام کو عمران خان سے ملاقات کے لیے احکامات جاری کیے جائیں.


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US