خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق افغانستان میں ہندوکش ریجن میں زلزلہ 120 کلو میٹر گہرائی میں آیا۔
اطلاعات کے مطابق پشاور، ایبٹ آباد، سوات، چترال، بونیر، مالاکنڈ، مانسہرہ، بٹگرام، راولپنڈی، اسلام آباد، غذر اور گلگت بلتستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث لوگ خوف کی وجہ سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔