200 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی، پہلا انعام کس خوش نصیب کو ملا ؟

image

قومی بچت مرکز نے آج 200 روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس میں پہلا انعام جیتنے والے خوش نصیب کو 7 لاکھ 50 ہزار روپے کی رقم ملے گی۔

قرعہ اندازی کے مطابق پہلا انعام بانڈ نمبر 758760 کے حامل خوش نصیب نے جیتا۔ دوسرا انعام پانچ خوش نصیب افراد میں تقسیم کیا گیا جن کے بانڈ نمبرز یہ ہیں 033045, 487574, 694350, 837177، اور 877428۔ ہر فرد کو دوسرا انعام 2 لاکھ 50 ہزار روپے دیا جائے گا۔

تیسرا انعام ملک بھر کے 2,394 افراد میں تقسیم کیا جائے گا جنہیں فی کس 1,250 روپے ملیں گے۔ یہ قرعہ اندازی قومی بچت مرکز کی نگرانی میں مقررہ طریقہ کار کے مطابق منعقد کی گئی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US