عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج ایک بار پھر اضافہ دیکھا گیا۔ بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونا 18 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 113 ڈالر تک پہنچ گیا۔
عالمی قیمتوں میں اس اضافے کا اثر پاکستان میں بھی نمایاں رہا، جہاں فی تولہ سونا 1 ہزار 800 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 33 ہزار 662 روپے میں فروخت ہونے لگا۔
اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 543 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 3 لاکھ 71 ہزار 795 روپے تک جا پہنچی۔
چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ چاندی 57 روپے مہنگی ہو کر 5 ہزار 124 روپے اور دس گرام چاندی 49 روپے اضافے کے بعد 4 ہزار 393 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔