وزیراعظم کا پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

image

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اور جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ دیا جس میں دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں سے ملاقات اور خوشگوار گفتگو ہوئی۔

وزیراعظم نے جنوبی افریقا کی ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہا اور اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان شاندار تعلقات اور کھیلوں کے ذریعے مضبوط ہوتے تعلقات پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جاری کرکٹ سیریز دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے گہرے تعلقات اور باہمی احترام کی عکاس ہے۔

شہباز شریف نے کرکٹ کو صرف کھیل نہیں بلکہ مختلف ممالک کے عوام کو قریب لانے کا ذریعہ قرار دیا اور کہا کہ اس کھیل کی اصل روح بھائی چارے اور امن کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ ٹیم ماضی کی طرح شاندار کھیل کا مظاہرہ کرے گی۔

عشائیے میں جنوبی افریقا کی ٹیم کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ نے پاکستان کی حکومت اور عوام کی گرمجوشی پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان میں سیریز ایک یادگار تجربہ رہی۔

اس موقع پر وفاقی وزراء، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ عہدیدار بھی موجود تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US