ملک میں آئرن و اسٹیل اسکریپ کی درآمدات میں ستمبر کے دوران اضافہ

image

ملک میں آئرن و اسٹیل اسکریپ کی درآمدات میں ستمبر کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ادارہ شماریات پاکستان کے اعداد وشمار کے مطابق ستمبر میں آئرن و اسٹیل اسکریپ کی درآمدات کا حجم 359759 ٹن ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال ستمبر کے مقابلہ میں 30 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال ستمبر میں آئرن و اسٹیل اسکریپ کی درآمدات کا حجم 276486 ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا، مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں آئرن و اسٹیل اسکریپ کی درآمدات کا حجم 834702 ٹن ریکارڈ کیا گیا۔

اعداد وشمار کے مطابق ستمبر میں آئرن و اسٹیل اسکریپ کی درآمدات پر 178 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو گزشتہ سال ستمبر کے مقابلہ میں 11 فیصد زیادہ ہے۔

گزشتہ سال ستمبر میں آئرن و اسٹیل اسکریپ کی درآمدات پر 160 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا، پہلی سہ ماہی میں آئرن و اسٹیل اسکریپ کی درآمدات پر 495 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا، دسمبر 2021 کے بعد پہلی بار آئرن و اسٹیل اسکریپ کی درآمدات میں بڑا اضافہ ہوا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US