خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں عسکریت پسندوں نے مغوی پولیس اہلکار کو شہید کردیا۔
بنوں کی تحصیل ڈومیل کے علاقے عمل خیل میں عسکریت پسندوں نے مغوی پولیس اہلکار نوید اکرم کو شہید کردیا، سب ڈویژن وزیر بنوں کا اہلکار نوید اکرم، عمل خیل ڈومیل کا رہائشی تھا جسے آبائی گاؤں کے فٹبال گراؤنڈ سے عسکریت پسندوں نے اغوا کیا تھا۔
پولیس کے مطابق مغوی اہلکار کو اس سے قبل بھی دھمکیاں دی گئی تھیں کہ وہ پولیس کی نوکری چھوڑ دے، تاہم انہوں نے فرائض کی انجام دہی جاری رکھی۔
علاقائی عمائدین نے مغوی کی رہائی کے لیے مذاکرات بھی کیے جو ناکام ثابت ہوئے اور پولیس اہلکار نوید اکرم کو قتل کردیا گیا۔