پشاور: رقم کی لین دین کے معاملے پر نوجوان قتل، ملزم گرفتار

image

صوبائی دارالحکومت پشاور کے مضافاتی علاقے پھندو میں شہری کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کرسچن کالونی میں رقم کی لین دین کے تنازعہ پر شہری کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا، ملزم محمد طارق خان ولد بہارگل سکنہ شاہین مسلم ٹاون کے ہاتھوں 3 جنوری کو واقعہ رونما ہوا تھا جس میں عرفان خان ولد رحمن اللہ جاں بحق ہوا تھا۔

گرفتار ملزم محمد طارق خان ولد بہارگل سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، جبکہ ملزم کے قبضے سے آلہ قتل پستول بھی برآمد کرلیا گیا، گرفتار ملزم کے خلاف مقتول کے بھائی مدعی عمران ولد رحمن اللہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US