پاکستانی ویمن اسکواش میں تنازع: کوارٹر فائنل میچ میں ثنا بہادر اور سعدیہ میں تلخ کلامی

image

سی این ایس اسکواش چیمپئن شپ کے خواتین مقابلوں میں کوارٹر فائنل کے دوران پاکستان کی صفِ اول کی دو خواتین کھلاڑیوں ثنا بہادر اور سعدیہ کے درمیان شدید تلخ کلامی اور جھگڑا ہو گیا۔

میچ کے دوران کئی مواقع پر دونوں کھلاڑی آپس میں الجھتی رہیں۔ چوتھے گیم میں صورتحال اس وقت بگڑ گئی جب ثنا بہادر نے الزام لگایا کہ سعدیہ نے انہیں کہنی سے گلے پر مارا۔ ثنا بہادر کورٹ سے باہر آگئیں اور طبی معائنہ کرایا جس کے بعد مختصر وقفے کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا۔میچ کے دوران دونوں کھلاڑیوں کے درمیان دھکے اور شکایات کا سلسلہ جاری رہا۔ آخری گیم میں سعدیہ دو بار شاٹ کھیلنے کی کوشش میں گلاس سے ٹکرا کر گر بھی گئیں۔

میچ کے اختتام پر سعدیہ کی جیت کے بعد ثنا بہادر کے والد و کوچ شیر بہادر نے سخت احتجاج کیا اور الزام عائد کیا کہ سعدیہ نے کھیل کی روح کے منافی حرکات کیں جبکہ ریفری نے میچ کے دوران غیر جانبداری نہیں دکھائی۔

شیر بہادر نے اعلان کیا کہ وہ پاکستان اسکواش فیڈریشن میں سعدیہ اور میچ ریفری کے خلاف باضابطہ شکایت درج کرائیں گے۔

یاد رہے کہ سعدیہ پاکستان کی واحد خواتین اسکواش کوچ ہیں جبکہ ثنا بہادر پیدائشی طور پر نہ سن سکتی ہیں اور نہ بول سکتی ہیں اور ان کے والد ہی بطور کوچ اور ترجمان ان کے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US