آسٹریلیا نے بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دی

image

عالمی چیمپینز بھارت کو آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں آج چار وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

تماشائیوں سے بھرے میلبرن اسٹیڈیم میں آسٹریلیا نے پہلے بالنگ کرتے ہوئے بھارت کی ٹیم کو 125 رنز پر 184 اوورز میں بولڈ کر دیا اور اس کے بعد انہوں نے یہ ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر 40 بال پہلے مکمل کر لیا۔

یاد رہے کہ پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل بارش کی نذر ہوگیا تھا۔ میچ کی خاص بات آسٹریلیا کے فاسٹ بالر جارج شیزل وڈ کی بالنگ تھی جنہوں نے نئی گن کے ساتھ تین اوور میں چھ رن دے کے تین وکٹس حاصل کی جبکہ بھارت کی طرف سے اور ابھیشک شرما نے 68 کی زوردار اننگز کھیلی لیکن ان کے علاوہ صرف ایک اور بیٹسمین دو ہندسوں میں داخل ہو پایا۔ ابھیشک شرما نے 68 رنز 37 گیندوں پر دو چھکے اور آٹھ چوکے مار کر بنائے، ان کے علاوہ ہر شت رانا نے 35 رنز کیے اور باقی کوئی بھی بھارت کا بیٹسمین ٹک نہیں پایا اور اور وکٹیں جلدی جلدی گرتی رہیں۔

ایک ایسی پچ پر جہاں فاسٹ بالرز کو اچھی طرح مدد حاصل تھی۔ جب آسٹریلیا کی باری آئی تو ان کے کپتان میچل مارش نے 46 رنز کے 26 گیندوں پر جس میں چار چھکے شامل تھے اور اس اننگز نے میچ کا جلد فیصلہ کر دیا۔ ان کے ساتھ ڈرائیورس ہیڈ نے 28 رنز کیے جبکہ جسپیت بمرا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US