فاسٹ بالرز کی شاندار بالنگ اور صائم ایوب کی شاندار بیٹنگ نے پاکستان کو آج دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں ساؤتھ افریقہ کے خلاف بڑی جیت دلا دی۔
پاکستان نے نو وکٹوں سے میچ جیت کر تین میچ کی سیریز کو برابر کر دیا۔ آج لاہور قدافی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کی اور صرف 38 بالز پر71 رنز بنائے جس میں پانچ چھکے اور چھ چوکے شامل تھے۔
لگاتار ناکامیوں کے بعد کافی عرصے بعد پاکستان سب سے بڑا اسکور کیا۔ ان کے ساتھی اوپنر صاحبزادہ فرحان نے 28 اور بابر اعظم 11 ناٹ آؤٹ اسکور کیا۔
پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے ساؤتھ افریقہ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی اور ساؤتھ افریقی ٹیم صرف 110 رنز پر 19.2 اوورز میں باہر ہوگئی۔ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ کھیلنے والے سلمان مرزا نے اپنے پہلے اوور میں ہی ریزہ ہینڈرکس کو سپر پر بولڈ کردیا اور اس کے بعد ساؤتھ افریقہ کی وکٹوں کی لائن لگ گئی اور ان کی پاور پلے میں ہی چار وکٹیں 23 رنز پر گر چکی تھی جس میں سلمان مرزا کی دو وکٹیں شامل تھی۔
ساؤتھ افریقہ کی طرف سے سب سے زیادہ اسکور ڈیوالڈ بریوس نے کیا ہے جنہوں نے تین چھکے مار کے 25 رنز بنائے اور ان کے علاوہ کپتان ٹورنامنٹ فرائرہ نے 15 رنز کیے۔
سلمان مرزا نے تین اور آل راؤنڈر فہیم اشرف نے چار وکٹیں حاصل کیں اور ایک سازگار پچ کا پورا فائدہ اٹھایا۔