دیوا جیت سائیکیا ایشیا کپ ٹرافی کا معاملہ کب اٹھائیں گے؟ بتا دیا

image

بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری دیوا جیت سائیکیا نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ آئندہ ماہ ہونے والی انٹرنیشنل کونسل کی میٹنگ میں ایشیا کپ ٹرافی کا معاملہ اٹھائیں گے۔

دیوا جیت نے کہا ہے کہ جو 4 سے 7 نومبر تک آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ ہوگی اس میں بھارت اس معاملے پر بات کرے گا کہ اب تک ایشیا کپ 2025 کے ٹرافی بھارتی ٹیم کو کیوں نہیں دی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کے چیئرمین محسن نقوی کے خلاف بھی کوئی ایکشن لینے کی بات کرے گا۔

یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے محسن نقوی سے ایشیا کپ کے فائنل کے بعد ٹرافی لینے سے یہ کہہ کر انکار کردیا تھا کہ وہ ایک سیاسی شخصیت اور پاکستان کے انٹیریئر منسٹر بھی ہیں۔ اس واقعے کے بعد سے ایشیا کپ کی ٹرافی اب تک ایشین کرکٹ کونسل کے دفتر میں موجود ہے اور محسن نقوی نے بھی سخت موقف اپنایا ہے کہ اگر بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو ان کا کوئی نمائندہ آکے پوری کوریج کے ساتھ ان سے وصول کریں۔

پاکستان بھارتی کرکٹ بورڈ کے تعلقات ایشیا کپ کے بعد سے مزید خراب ہوئے ہیں، آئی سی سی کی بورڈ میٹنگ میں بائے لیٹرل کرکٹ کے مستقبل اور آئندہ ہونے والی چیمپینز ٹرافی پر بھی بات چیت ہوگی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US