اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما شوہر سمیت ایئرپورٹ سے گرفتار

image

عمرہ کی آڑ میں ملک سے فرار ہونے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ تحریک انصاف کی سینئر رہنما خولہ چوہدری کو ان کے شوہر سمیت اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق خولہ چوہدری اور ان کے شوہر عمرہ کی ادائیگی کے بہانے بیرونِ ملک روانہ ہونے کی کوشش کر رہے تھے، تاہم امیگریشن عملے نے ان کے سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کے دوران انہیں روک لیا۔

تحقیقاتی اداروں نے دونوں کو حراست میں لے کر مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ خولہ چوہدری کے خلاف پہلے سے مختلف مقدمات درج ہیں اور ان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ECL) میں شامل ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔ مزید انکشافات تفتیش کے دوران متوقع ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US