راولپنڈی: بحریہ ٹاؤن فیز 2 میں فائرنگ، میاں بیوی جاں بحق

image

راولپنڈی کے بحریہ ٹاؤن فیز ٹو میں فائرنگ کے واقعہ میں ایک مرد اور ایک خاتون جان کی بازی ہار گئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی کے بعد پولیس کی ابتدائی کارروائی مکمل ہونے پر دونوں افراد کی میتیں مزید قانونی تقاضوں کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کردیں۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد کی شناخت 40 سالہ نوید جان درانی اور 48 سالہ دل ناز بیگم کے نام سے ہوئی ہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق بظاہر شوہر نے پہلے خاتون کو گولی ماری اور بعد ازاں خود کو بھی گولی مار لی، تاہم واقعے کی اصل نوعیت اور وجوہات کا تعین پولیس کی تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کیا جاسکے گا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US