محکمۂ انسداد دہشت گردی نے بروقت اور کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے پنجاب کو ایک بڑی تباہی سے بچا لیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس اطلاعات پر لاہور، منڈی بہاؤالدین، خوشاب، بہاولپور، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گوجرانوالہ، نارووال، پاکپتن اور بھکر میں کارروائیاں کی گئیں جس میں 18 دہشت گرد گرفتار کرلیے گئے۔
ترجمان نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد پنجاب کے ایک بڑے شہر میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرچکے تھے۔ ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، ای آئی ڈی، اور تین ڈیٹونیٹر بھی برآمد کیے گئے۔
سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کارروائیاں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر کی گئیں اور اس آپریشن کے نتیجے میں صوبے میں ممکنہ دہشت گردی کی ایک بڑی کارروائی ناکام بنادی گئی۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف صوبہ بھر میں آپریشنز کا دائرہ مزید وسیع کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔