اسلام آباد: پی ایم ڈی سی ملازم صدام حسین کو 4 کروڑ روپے کے فراڈ اور رشوت کے سنگین الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 49/2025 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
صدام حسین پر الزام ہے کہ اس نے مختلف افراد کو میڈیکل کالجز میں داخلے دلوانے کے جھوٹے وعدے کرکے مبینہ طور پر 4 کروڑ روپے وصول کیے۔
مقدمے میں درج دفعات کے مطابق ملزم پر سیکشن 109 (اعانت جرم)، سیکشن 409 (سرکاری ملازم کی جانب سے خیانت)، سیکشن 420 (فراڈ اور دھوکہ دہی)، سیکشن 161 (غیر قانونی معاوضہ وصول کرنا) اور سیکشن 5(2)47 انسدادِ بدعنوانی ایکٹ کے تحت الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
یہ کیس میڈیکل کالجز کے داخلہ عمل میں شفافیت اور احتساب کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔