پاکستان کی نامور ماہرِ تعلیم اور دانشور پروفیسر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال کی افسوسناک خبر سامنے آ گئی ہے۔ اس خبر کی تصدیق معروف اداکار عدیل ہاشمی نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے کی۔ انہوں نے لکھا کہ "ڈاکٹر عارفہ سیدہ بھی رخصت ہو گئیں، انا للہ و انا الیہ راجعون۔"
ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کو علمی دنیا میں ان کے گہرے مطالعے، تدریسی خدمات اور سماجی بصیرت کے باعث خاص مقام حاصل تھا۔ ان کی وفات نے علمی و ادبی حلقوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔