بغاوت سے متعلق آئین کے آرٹیکل 6 میں اہم ترمیم کا فیصلہ

image

وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کے مسودے میں بغاوت سے متعلق آئین کے آرٹیکل 6 میں اہم ترمیم شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ترمیم کے تحت آرٹیکل 6 کی ذیلی شق (2A) میں تبدیلی کی جائے گی، جس میں یہ واضح کیا جائے گا کہ بغاوت یا آئین شکنی کے کسی بھی عمل کو کسی عدالت بشمول وفاقی آئینی عدالت، سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ کی جانب سے توثیق نہیں دی جا سکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیمی مسودے میں سپریم کورٹ کے ساتھ ایک نئی تجویز کردہ عدالت یعنی وفاقی آئینی عدالت کا نام بھی شامل کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ آئین کا آرٹیکل 6 ریاست کے خلاف بغاوت اور آئین معطل یا منسوخ کرنے والے اقدامات سے متعلق ہے، اور اس میں ملوث افراد کے خلاف سنگین غداری کے الزامات کے تحت کارروائی کی جاتی ہے۔

ذرائع کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کا یہ مسودہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US