وزیراعلیٰ نے خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا

image

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے منصب سنبھالنے کے بعد خیبر پختونخوا کابینہ کا پہلا اجلاس طلب کرلیا، جس کیلیے وزرا اور معاونین کو دعوت نامے ارسال کر دیے گئے، اجلاس کی صدارت وزیراعلیٰ کریں گے۔ خیبرپختونخوا کابینہ اجلاس طلب کرنے کے ساتھ ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ خیبرپختونخوا کابینہ کا پہلا اجلاس 14 نومبر کو طلب کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اجلاس کے لیے 10 وزرا، ایک معاونِ خصوصی اور 2 مشیروں کو دعوت دی گئی ہے، جبکہ اجلاس میں امن جرگے کے اعلامیہ کی باضابطہ منظوری دیے جانے کا بھی امکان ہے۔

کابینہ اجلاس کے لیے جاری کردہ 53 نکاتی ایجنڈے میں متعدد کلیدی امور شامل ہیں، ڈسٹرکٹ سیشن ججز کے لیے 25 سرکاری گاڑیاں تبدیل کرنے کی منظوری بھی اجلاس میں زیر غور آئے گی، جبکہ سوات ایکسپریس وے کے ٹول پلازوں کے ٹیکس میں 20 فیصد اضافے کی سفارش ایجنڈے کا حصہ ہے۔

اجلاس میں تیراہ اور شمالی وزیرستان کے متاثرین کے لیے خصوصی فنڈز کے اجرا کی منظوری بھی دیے جانے کا امکان ہے، جس سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے عمل میں تیزی لانے کی کوشش کی جائے گی۔ مزید برآں پشاور ہائی کورٹ کے ایک بینچ کے لیے بلٹ پروف گاڑی کی فراہمی کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US