آئی جی ایف سی کا کوئٹہ کے مختلف علاقوں کا دورہ، عوام میں گھل مل گئے

image

آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ میجر جنرل محمد عاطف مجتبی نے کوئٹہ کے مختلف عوامی مقامات کا دورہ کیا، اس دوران وہ شہریوں میں گھل مل گئے اور مختلف امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔

آئی جی ایف سی نارتھ نے مشن روڈ، میزان چوک، قندھاری بازار، لیاقت بازار، منان چوک، انسکمب روڈ اور زرغون روڈ کا دورہ کیا، مقامی تاجر، مزدور اور کاروباری شخصیات آئی جی ایف سی کو اپنے درمیان دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا، لوگوں نے آئی جی ایف سی بلوچستان نارتھ کے ساتھ سیلفیاں لیں اور تصاویر بھی بنوائیں۔

مقامی افراد نے آئی جی ایف سی بلوچستان کو اپنے مسائل سے بھی آگاہ کیا، آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے شہریوں کے مسائل ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے فوری حل کروانے کی یقین دہانی کرائی۔

دوسری جانب نیٹ ورک بند اور بین الصوبائی ٹریفک بھی بند ہے

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US