خیبر پختونخوا میں بڑھتی آلودگی، ای رکشوں کے منصوبے پر کام تیز

image

حکومتِ خیبر پختونخوا نے پشاور میں بڑھتی آلودگی اور ایندھن کی کھپت کو دیکھتے ہوئے ای رکشوں کے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے۔

منصوبے کے بنیادی ڈھانچے اور اس پر عمل درآمد میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے جس کے بعد جلد ہی منصوبہ شروع ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ منصوبہ بندی و ترقی خیبر پختونخوا کی جانب سے پشاور میں الیکٹرک رکشوں کے تعارف اور تبدیلی سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور ای رکشوں کے تعارف کے لیے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا۔

اجلاس میں منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی غور کیا گیا، جن میں ای رکشوں کے فوائد، درکار بنیادی ڈھانچے اور عمل درآمد کے مراحل شامل تھے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US