حکومتِ پاکستان نے ملکی دفاعی ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کردیا ہے۔
نئے نظام کے تحت آرمی چیف اب "چیف آف ڈیفنس فورسز" کہلائیں گے۔ وزیراعظم چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی کریں گے، اور ان کی مدتِ ملازمت تقرری کے دن سے شروع ہوگی۔
حکومتی اعلامیے کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو 14 نومبر 2025 سے 13 نومبر 2030 تک چیف آف ڈیفنس فورسز کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔
اس فیصلے کا مقصد تینوں مسلح افواج بری، بحری اور فضائیہ کے مابین کمانڈ اینڈ کنٹرول کے نظام کو یکجا کرنا اور دفاعی حکمتِ عملی میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔
سیاسی و عسکری ماہرین کے مطابق یہ اقدام پاکستان کی دفاعی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔